ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 100سے زائد افراد پر درج ہوئی ایف آئی آر۔ 206گاڑیاں ضبط

بھٹکل سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 100سے زائد افراد پر درج ہوئی ایف آئی آر۔ 206گاڑیاں ضبط

Wed, 15 Apr 2020 10:56:28    S.O. News Service

بھٹکل 15/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا میں پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کو پوری طرح لاگو کرنے کے لئے سخت اقدامات کررہی ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر بلاوجہ سڑکوں پر دوڑنے والی موٹر گاڑیوں کو بھی ضبط کیا جارہا ہے اور لوگوں پر ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے۔

 مارچ 25سے 14اپریل تک اس مہم کے دوران بھٹکل سمیت ضلع بھر میں کُل 206موٹر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جن میں دوپہیہ، تین پہیہ اور چارپہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 100سے زائد افراد پر لاک ڈاؤن قوانین کے خلاف ورزی کے لئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔جو موٹر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اُسے لاک ڈاؤن کی میعاد ختم ہونے کے بعد عدالت سے ہی واپس حاصل کیا جاسکے گا۔

 خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے بعد پھر سے واضح کیا گیا ہے کہ صرف مال بردار (گوڈس) گاڑیوں کو ہی سڑک پر اترنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جس کو ایمرجنسی کام کے لئے کہیں جانا ہوتا ہے اسے انتظامیہ اور پولیس سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ بغیر اجازت اور بلاوجہ  سڑ ک پر موٹر گاڑیاں اتارنے والوں کے خلاف ہرجگہ سختی کے ساتھ نمٹاجارہا ہے۔اسی طرح کی کارروائی کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور، بھٹکل، سرسی اور ہلیال وغیر ہ میں کی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں پولیس کی طرف سے مزید سختی برتنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔


Share: